ہیڈلائنز


بھارتی ٹی وی اداکار نے خود کشی کرلی

Written by | روزنامہ بشارت

معروف بھارتی ٹی وی ڈرامے ’’کرائم پیٹرول‘‘ کے اداکار کاملیش پانڈے نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اداکار کاملیش پانڈے اپنی مرضی کے خلاف سالی کی بیٹی کی شادی طے کرنے پر دلبرداشتہ تھے جس پر انہوں نے جبل پور میں گھر کے قریب سینے میں گولی مار کرخود کشی کرلی ہے جب کہ پولیس نے کاملیش پانڈے کی لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات  کا آغاز کردیا ہے اور اداکار کی اہلیہ ، سالی اور بھانجیوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کاملیش پانڈے خود کشی سے قبل شراب کے نشے میں سالی کے گھر پہنچے تھا جہاں انہوں نے گھر کا دروازہ نہ کھولنے پر بیوی سے فون پر بات کی تھی اور دیوار کود کر اندر داخل ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے پستول سے ہی سب کے سامنے سینے میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

واضح رہے کہ اداکار کاملیش پانڈے نے ’’کرائم پیٹرول‘‘،’’دیا بتی‘‘،’’ساتھ نبھانا ساتھیا‘‘،’’یہ ہیں محبتیں‘‘ اور’’کالا ٹیکہ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ