ہیڈلائنز


سنی لیون کو4 کروڑ کی پیش کش

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون کو نیوائیرنائٹ کی تقریب میں گیت پر پرفارمنس کے لیے 4 کروڑ کی پیش کش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ سنی لیون بالی ووڈ میں مخصوص کردار کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کرچکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کئی فلموں میں آئٹم سانگ کرچکی ہیں جب کہ اداکارہ کو مختلف تقریبات میں بھی پرفارمنس کے لیے بڑی بڑی آفرز ہوتی ہیں لیکن اب اداکارہ کوچند منٹ کی پرفارمنس کے لیے بڑی پیش کش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو فلم ’’رئیس‘‘ 1980 کی فلم ’’قربان‘‘ کے گیت ’’لیلی و لیلی‘‘پرآئٹم سانگ کرچکی ہیں جس کے بعد اب انہیں ممبئی کے فائیواسٹار ہوٹل نے نیو ایئرنائٹ پارٹی میں اسی گیت پر لائیو پرفارمنس کے بدلے 4 کروڑ کی پیش کش کی ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے آفر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون گوگل پر مسلسل 5 سال سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ