ہیڈلائنز


دیپکا پڈوکون نے پریانکا چوپڑا کےساتھ ہاتھ کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

دپیکاپڈوکون نے چار مرتبہ کی فاتح پریانکاچوپڑا کو شکست دے کر ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق پریانکا چوپڑا چار بار ایشیاءکی پرکشش خاتون منتخب ہوئی لیکن اب کی بار دپیکا پڈوکون نے یہ اعزاز ان سے چھین لیا اور ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون بن گئیں ہیں، پرکشش خواتین فہرست ہرسال برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ میں چھپتی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں دپیکا نے کہاکہ اس اعزازسے میرے چہرے پر مسکراہٹ آگئی لیکن پرکشش (Sexy) کا مطلب مختلف لوگوں کیلئے مختلف ہے ،میرے لیے یہ صرف جسمانی نہیں ، آپ کا اعتماد ، معصومیت اور خطرے کا سامنا بھی پرکشش ہے ۔ دپیکا کو دنیا بھر سے مداحوں کی آراءلینے کے بعد 2016ءکے ایڈیشن میں شامل کیاگیا ہے۔ فہرست میں پایانکا چوپڑا دوسرے اور اداکارہ نیا شرما تیسرے نمبر پر آئیں ہیں۔ ٹی وی اداکارہ دراشتی دھمی نے ٹاپ فائیو میں اپنی جگہ برقراررکھی اور چوتھے نمبرپرآئیں جبکہ عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ اسی فہرست میں پانچویں نمبر پرآئیں ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ