ہیڈلائنز


بالی وڈ اداکارہ بھی جنید جمشید کے غم میں غمگین

Written by | روزنامہ بشارت

جنید جمشید کے انتقال پر معروف بالی ووڈ اداکارہ صوفیہ چوہدری نے جنید جمشید کی موت پر شدیدرنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوفیہ چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں، میں نے جنید جمشید کے ساتھ گیت گایا تھا جس کو آج بھی میں بھول نہیں پائی ۔ اداکارہ نے جنید جمشید سمیت وفات پاجانے والے تمام افراد کیلئے دعا بھی کی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رشی کپور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کا شکار ہونیوالے افراد کےسوگوران کیساتھ تعزیت کااظہار کرتاہوں اور اس واقعے نے ہم سے جنید جمشید جیسے انسان کوچھین لیاہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ