ہیڈلائنز


ارشد چائے والا اب فلم نگری میں

Written by | روزنامہ بشارت

سوشل میڈیا کی طاقت سے کون انکارکرسکتا ہے ،جو راتوں رات کسی کو بھی زیرو سے ہیرو بنا سکتی ہے۔ گمنام چہرے یکا یک روشنیوں کا حصہ بن جاتے ہیں۔ اسی طاقت کی بدولت راتوں رات مشہور ہو جانے والا اسلام آباد کا چائے والا ارشد اب سیلیبریٹی بن چکا ہے۔

قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ چائے بنانے والا ارشد بڑے بڑے ماڈلز کو پیچھے چھوڑ کرمختلف فیشن برانڈز کیلئے کروانے کے بعد فیشن میگزین ’’گلیم ‘‘ کے ٹائٹل پر بھی جگمگایا۔پاکستان برائیڈل کوٹور ویک میں ریمپ پر واک کے بعد میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہونے والا ارشد اب فلم نگری کا حصہ بننے جا رہا ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے ارشد نے مداحوں کیلئے یہ خبر شیئرکی ہے کہ وہ آر ایم فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی اپنی ڈیبیو فلم ’’کبیر ‘‘ سائن کر چکے ہیں جو دو ہزار سترہ میں ریلیز کی جائیگی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ