ہیڈلائنز


انعم خان کو مزید ماڈلنگ کی پیشکش

Written by | روزنامہ بشارت

 چند ماہ قبل لاہور سے ساہیوال جاتے ہوئے تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی پاکستانی ماڈل انعم خان نے صحت یاب ہونے کے بعد ماڈلنگ کے میدان میں دوبارہ قدم رکھ دیا ہے ۔

انعم خان کو چند ماہ قبل لاہور سے ساہیوال جاتے ہوئے انکے ایک دوست نے تیزاب پھینک کر شدید زخمی کر دیا تھا ۔ جسکے بعد انعم خان کو جناح ہسپتال کے برن یونٹ میں لے جایا گیا تھا اورا نکے جسم کا 50 فیصد حصہ جھلس گیا تھا ۔

تحقیقات کے بعد پتہ چلا تھا کہ انکے دوست نے انعم خان کو رشتہ مسترد کرنے پر تیزاب گردی کا نشانہ بنایا تھا ۔

دو روز قبل انعم خان نے مقامی ہوٹل میں ایک فیشن شو میں کیٹ واک کر کے سب کو حیران کر دیا ۔ اس شو میں انعم خان کو مزید ماڈلنگ کی پیشکش بھی کر دی گئی ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ