ہیڈلائنز


بوڑھے مرد نوجوان لڑکیوں کو کیوں پسند کرتے ہیں ؟نئی تحقیق نے بتا دیا

Written by | روزنامہ بشارت

ہیسنکی (نیوز ڈیسک) ہم اکثر فلموں اور کہانیوں میں دیکھتے ہیں کہ ہیرو چاہے جوان ہو یا ادھیڑ عمر اس کی محبوبہ نوجوان ہی ہوتی ہے۔ فن لینڈ میں کی گئی ایک تحقیق میں اس بات کا مطالعہ کیا گیا کہ خواتین کس عمر کے مردوں کو شریک حیات بنانا پسند کرتی ہیں اور یہ بھی کہ مرد کس عمر کی خواتین کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اکیڈمی آف فن لینڈ کی اس تحقیق سے

معلوم ہوا کہ خواتین عام طور پر اپنے ہم عمر یا قدرے بڑے مردوں کو پسند کرتی ہیں جبکہ مرد سب سے زیادہ ان خواتین کو پسند کرتے ہیں جن کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہو اور خصوصاً جو 25 سال سے کچھ چھوٹی یا بڑی ہوں۔ نفسیات دانوں کے مطابق اس کی وجہ انسانی ارتقاءہے، چونکہ 20 اور 30 سال کی درمیانی عمر میں خواتین اولاد پیدا کرنے کیلئے زرخیز ترین دور میں ہوتی ہیں اس لئے قدرتی طور پر ہی ہر عمر کے مرد ان میں خاص دلچسپی لیتے ہیں۔ لیکن اصل میں کس عمر کے مرد کو کس عمر کی خاتون ملے گی اس کا فیصلہ بڑی حد تک خواتین کے ہاتھ میں ہوتا ہے کیونکہ وہ زیادہ تر اپنے ہم عمروں کو یا چند سال بڑے مردوں کو پسند کرتی ہیں۔ یہ تحقیق جریدے ”ایوولوشن اینڈ ہیومن بہیوئیر“ میں شائع کی گئی ہے۔  

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ