ہیڈلائنز


امیتابھ بچن نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ...

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے فیس بک کا لائیو آپشن استعمال کرناشروع کردیا گزشتہ روز انھوں نے ’’فیس بک لائیو‘‘ کے دوران اپنے مداحوں کے سوالوں کا جواب دیے۔ایک پرستار کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میری والدہ فیصل آباد سے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران امیتابھ کا کہنا تھا کہ انہیں اس آپشن کو استعمال کر کے بہت مزہ آرہا ہے، انھوں نے پہلے تو ٹیسٹنگ لائیوکیا پھرجب ہرچیزسمجھ گئے تو دوبارہ سے آن لائن ہوئے۔ اس وقت وہ اپنے آفس میں بیٹھے تھے، امیتابھ بچن نے ایک مداح کواپنی آنیوالی فلم ’’سرکار 3‘‘ کے متعلق بتا یا کہ یہ اگلے سال 17 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔پاکستان سے رابطہ کرنے والے پرستار سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق پاکستان سے تھا وہ فیصل آباد میں پیدا ہوئیں تھیں۔ انھوں نے اپنے آفس میں موجود پیٹنگز اور تصاویر بھی دیکھائیں اور پورے کمرے میں موجود چیزوں کو بھی دیکھایا جن میں وہ تمام تحائف موجود تھے جو انھیں ان کے مداحوں نے دیے تھے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ