ہیڈلائنز


توبہ توبہ میں تویہ کام کبھی بھول کر بھی نہ کروں

Written by | روزنامہ بشارت

 نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستانی موسیقی جلد دلوں میں اتر جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہماری زبان نہ سمجھنے والے بھی اسے سن کر جھومنے پر مجبور ہو جاتے ہیں،پاکستان کے بارے میں منفی پراپیگنڈے کا تاثر زائل کرنے کےلئے بیرون ممالک جانے والے شوبز ، کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور تاجروں کے وفود کو بھرپور سفارتکاری کے فرائض سر انجام دینے چاہئیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر آج دنیا میں میری کوئی پہچان ہے تو وہ پاکستان کی وجہ سے ہے اس لئے میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ بیرون ممالک دوروں میں پاکستان کا روشن چہرہ اجاگر کروں اور کبھی بھول کر بھی میں پاکستان کو بدنام نہیں کر سکتی ، اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں ۔دنیا کو بتایا جائے پاکستان ایک پرمن ملک ہے اور دہشتگردی کا سبب بننے کی بجائے خود اس کا شکار ہے ۔ اس کے علاوہ ہمیں قانون کی پاسداری اور اپنے مثبت عمل سے بھی خود کو ایک اچھا پاکستانی ثابت کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت کرانے کے لئے ہمیں انفرادی اور اجتماعی طو رپر پاکستان کی بہتری کےلئے کام کرنا ہوگا

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ