ہیڈلائنز


خواہش ہے کہ فواد خان کے ساتھ دوبارہ کسی فلم میں کام کروں، سونم کپور

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی:  اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ فلم ” خوبصورت”  کی کامیابی کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔

حال ہی میں ریلیرز ہونے والی فلم ” خوبصورت ” میں پاکستانی اداکار فواد خان نے بطور ہیرو کام کیا جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا جبکہ فلم کی کامیابی کے بعد ہیروئن کا کردار ادا کرنے  والی سونم کپور کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ دوبارہ فواد خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کریں، سونم کا کہنا تھا کہ فلم کی کامیابی کا سارا کریڈٹ مجھے نہیں دیا جاسکتا کیوں کہ اچھے پروجیکٹ اور بہترین ہیرو کا چناؤ بھی فلم کی کامیابی کا راز ہے۔

سونم کپور کا  اپنی نئی آنے والی فیملی ڈرامہ فلم ” پریم رتن دھان پائیو ” کے بارے میں کہنا تھا کہ اس فلم میں ان کے مقابل  بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ہیرو کا کردارادا کررہے ہیں  جس کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ