ہیڈلائنز


اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کی وجہ ’حسد‘: پولیس

Written by | روزنامہ بشارت

پولیس نے اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ’’حسد‘‘کوبھی وجہ قرار دیدیا ‘پولیس کا لاہور کے تھیٹرز میں مقتولہ کیساتھ کام کر نیوالی اداکارائیوں سے تفتیش کر نے کا فیصلہ کرلیا۔

 

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتولہ قسمت بیگ کے سیکرٹر ی علی رضا بٹ سے اب تک ہونیوالی تفتیش کے بعد قسمت بیگ کے قتل میں انکے مقابلے میں کام کر نیوالی اداکاروں کے ’’حسد ‘‘کو بھی بڑی وجہ قراردیدیا ہے جسکے بعد پولیس انکے کیساتھ مقابلے میں کام کر نیوالی اداکاروں کے حوالے انکے سیکرٹری علی رضا بٹ سے معلومات حاصل کر لی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ قسمت بیگ کا قتل اجرتی قاتلوں کے ذریعے کروایا گیا ہے اس لیے ہم نے تفیش کے دائر کار کو وسیع کرد یا ہے اور اب لاہور کے تھیٹرز میں مقتولہ کیساتھ کام کر نیوالی اداکارائیوں سے تفتیش کی جائیگی جسکے بعد امید ہے کہ یہ کیس حل کر لیا جائیگا ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ