ہیڈلائنز


اداکارہ ثوبیہ خان نے تھیٹر سے ہمیشہ کیلئے الگ ہونے کا اعلان کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

صوبائی درالحکومت میں اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے بعد شوبز فنکاروں میں پر یشانی بڑھنے لگی جبکہ اسٹیج اداکارہ ثوبیہ خان نے تھیٹر سے ہمیشہ کیلئے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق ثوبیہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں فنکاروں کی جان کی کوئی قیمت نہیں رہی اور آئے روز فنکاروں کیساتھ ظلم ہورہا ہے مگر انکو کہیں انصاف نہیں ملتا ۔ انہوں نے کہا کہ قسمت بیگ کے قتل کے بعد میں بہت پر یشان ہوں اور آخر کار میں نے تھیٹر انڈسڑی چھوڑ نے فیصلہ کیا ہے اور آج کے بعد میں ہمیشہ کیلئے سٹیج انڈسڑی چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں تاہم فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کر تی رہوں گی ۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ تھیٹر میں واپس تو نہیں آئیں گی؟ تواس پر ثوبیہ خان نے کہا کہ میں اپنی ماں کی قسم کھا کر کہہ رہی ہوں کہ آج کے بعد میں اسٹیج ڈرامہ میں کام نہیں کر وں گی اور میرا یہ فیصلہ قسمت بیگ کے قتل کے بعد بطور احتجاج ہے اور میں اس پر قائم رہوں گی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ