ہیڈلائنز


ایان علی سے متعلق عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ڈالرگرل ایان علی کسٹم عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔عدالت نے آئندہ تاریخ پیشی پر ہر صورت حاضر ہونے کا حکم دے دیا ۔

کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایان علی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔ ایان علی کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کے سلسلے میں مصروف ہیں، جس کے باعث کسٹم عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں ہے۔

عدالت نے ایان علی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پیشی پر ہر صورت حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔ کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت سترہ دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ