ہیڈلائنز


سوناکشی کی 'نور' کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستانی ناول نگار صبا امتیاز کے مداحوں کو ان کی 2014 میں ریلیز ہونے والے ناول 'کراچی یو آر کلنگ می' پر بننے والی بالی ووڈ فلم 'نور' کا طویل عرصے سے انتظار ہے، تاہم اس کی ریلیز کو مزید آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ فلم 'نور' میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، جسے اب اگلے سال 21 اپریل کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل فلم نور کو اگلے سال 7 اپریل کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

صبا امتیاز کا ناول 'کراچی یو آر کلنگ می'، عائشہ خان نامی صحافی کی زندگی پر مبنی تھا، تاہم بالی ووڈ میں اس فلم میں ممبئی کی ایک صحافی نور روئے چوہدری کی زندگی کو پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اوڑی حملے کے بعد سوناکشی سنہا نے اس بات کا اعلان کردیا تھا کہ وہ فلم میں پاکستانی صحافی کا کردار ادا نہیں کررہی۔ سوناشکی کے مطابق 'میں صرف یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں فلم میں پاکستانی صحافی کا کردار ادا نہیں کررہی، اس فلم کی کہانی ممبئی میں مقیم ایک صحافی پر ہے'

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ