ہیڈلائنز


سونم کپور نے کس اداکار کی بیوی بننے کے لیے رضامندی دے دی ؟

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ میں کرئیر کا ایک ساتھ آغاز کرنے والے رنبیراورسونم کپوراب ایک بار پھربڑے پردے پرجلوہ گر ہونے جارہے ہیں جہاں اداکارہ رنبیر کی بیوی بنیں گی۔

مزید تفصیلات میں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے رنبیر کا انتخاب تو پہلے ہی کرلیا تھا تاہم ان کی جانب سے اداکارہ کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا لیکن اب فلم میں اداکارہ سونم کپوربھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔رپورٹ کے مطابق سونم کپور کا کردار کسی خاص خاتون کی عکاسی نہیں کرتا لیکن ان کا کردارسنجو بابا کی زندگی میں آنے والی خواتین کے اطوارکو ضرورظاہر کرتا ہے۔واضح رہے کہ اداکارکی زندگی پر مبنی فلم کی کہانی ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور اسکرپٹ رائٹر ابھیجیت جوشی نے لکھی ہے جس کی شوٹنگ کا آغازجلد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ