ہیڈلائنز


ایان علی کا اصل کیا مقصد کیا تھا؟

Written by | روزنامہ بشارت

وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معروف ماڈل ایان علی کے ذریعے پیپلز پارٹی نے وہ سب کام کروائے جو ناممکن تھے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی وزیر عابد شیر علی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی والدہ کا نام بھی پاناما پیپرز میں موجود ہے.

ایان علی کے ذریعے پیپلز پارٹی نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے بیرون ممالک اپنے اکاؤنٹس میں بھجوائے ہیں۔ جسکی واضح مثال یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق گورنر ایان علی کا کیس پاکستان کی عدالتوں میں لڑتے ہوئے اسے انصاف دلوانے کی کوشش میں لگے ہیں۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو چاہیئے کہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ