ہیڈلائنز


دیپکا پڈوکون کا40 کروڑ کا فلیٹ

Written by | روزنامہ بشارت

 بالی وڈ کوین دیپکا پڈیکون اس وقت ممبئی کے مہنگے ترین ساحلی علاقے پربھا دیوی میں رہائش پزیر ہیں جہاں انہوں نے اپنے لیے تو 12 کروڑ کا گھر خریداتھا لیکن انہوں نے 40 کروڑ کا گھر لے کر اپنے والد کو تحفے میں دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دیپکا نے فلیٹ اپنے رہنے کے لیے خریدہ تھا لیکن انکے والدین فلیٹ کی شان و شوکت کو دیکھ کر تعریف کیے بنا نہ رہ سکے تو ڈمپل گرل نے فلیٹ اپنے والد کو تحفے میں دینے کا ارادہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ کے فلیٹ کا شمار ممبئی کے مہنگے ترین فلیٹس میں کیا جا رہا ہے جو کہ 4 لگژری بیڈ رومز پر مشتمل ہے۔ جبکہ دیپکا اس دفعہ اپنے والدین کے ساتھ ہی رہائش رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور بہت جلد اپنے پرانے فلیٹ کو چھوڑ کر نئے فلیٹ میں اپنے والدین کے ساتھ شفٹ ہوجائیں گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ