ہیڈلائنز


انکے دن اللہ اللہ کرنے کے ہیں اور یہ....

Written by | روزنامہ بشارت

لالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بہت کمالیا ہے اب مجھے پیسے کے پیچھے بھاگنے کا شوق نہیں، جب بوڑھی اداکارائیں بھی خود کو ہیروئن کہتی ہیں تو ان پر ہنسی آتی ہےکیونکہ انکے دن اب اللہ اللہ کرنے کے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بوڑھی اداکارائیں اب بھی خود کو جوان کہہ کر فلموں میں کام کیلئے لوگوں کی منتیں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے میں نے اپنی زندگی میں بہت پیسہ کمایا اور وہ بھی بغیر کسی کی منتیں ترلے کر نے کے میرٹ پر فلمیں کرکے کمایا ہے،مجھے پیسے کے پیچھے بھاگنے کا کوئی شوق نہیں صرف عزت اور شہرت چاہتی ہوں۔اداکارہ ریشم نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ وہ اداکارائیں جو کبھی کہیں ہوتی ہیں اور کبھی کہیں ہوتی ہیں وہ مجھ کو تنقید کر کے اپنے آپ کو زندہ رکھنے کی کوششیں کرتی ہیں لیکن ان کا دور ختم ہو چکا ہے۔اس وقت بھی چھ ڈراما سیریل اور دو ٹیلی فلموں کے پراجیکٹ کررہی ہوں جو کسی کی سفارش پر نہیں حاصل کئے بلکہ اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر سائن کئے ہیں۔ریشم کا کہنا ہے کہ وہ تین ڈرامامیں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جو جلد ہی نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہوں گے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ