ہیڈلائنز


رانی مکھر جی بھی لاہور کی۔۔۔۔۔

Written by | روزنامہ بشارت

بالی وڈ کی معروف اداکارہ جو پاکستان کے حق میں بیان دے کر کافی تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں لیکن انہوں نے پاکستان آنے سے متعلق ایسا جواب دے ڈالا ہے کہ جہاں پاکستان میں موجود انکے مداح خوشی سے جھوم رہے ہیں وہی انڈیا والوں میں ایک بار پھر سے غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں بالی وڈ سپر اسٹار رانی مکھر جی سے جب پاکستان آنے کے متعلق پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرے بہت سے چاہنے والے موجود ہیں، ماضی میں میری جتنی فلمیں پاکستان میں ہٹ ہوئیں اتنی اور کسی ملک میں نہیں ہوئیں۔ رانی مکھر جی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شہر لاہور جانے کو بہت دل کرتا ہے جیسے حالات ساز گار ہوئے اور موقع ملا تو لاہور ضرور جاؤں گی، مجھے لاہور ہر لحاظ سے پسند ہے حاص طور پر لاہور کے کھانوں کی کیا ہی بات ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رانی مکھر جی کا کہنا تھا کہ بالی وڈ کے پاس وسائل کی بہت کمی ہے اگر وسائل مہیا کر دیے جائیں تو بالی وڈ فلم انڈسٹری بھی ہالی وڈ فلم انڈسٹری کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ