ہیڈلائنز


ایشوریہ کو طلاق دو، جیا بچن نے بیٹے کو آمادہ کر لیا

Written by | روزنامہ بشارت

ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان کسی بھی وقت طلاق ہوسکتی ہے کیونکہ جیابچن نے اپنے بیٹے کو قائل کرلیا ہے کہ وہ ایشوریا کو طلاق دے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایشوریا کے بولڈ سین کی وجہ سے پوری فیملی بہت ڈسٹرب ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق جیابچن نے اپنے بیٹے کو قائل کرلیا ہے کہ وہ ایشوریا کو طلاق دے دے، تاہم امیتابھ اس بات پر رضامند نہیں ہورہے۔ ایشوریا نے اس سلسلے میں کچھ سینئر فلمی ہدایتکاروں کو بھی شامل کیا ہے جنھوں نے جیا بچن کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ ایسا کرنے سے سوائے بدنامی کے اور کچھ ہاتھ نہیں آئے گا تاہم جیا بچن کا کہنا ہے کہ جو بدنامی انھیں ایشوریا اور رنبیر کی فلم کی وجہ سے مل چکی ہے، اس کے آگے ساری بدنامیاں ہیچ لگنے لگی ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق اگر بات نہ سنبھلی تو آئندہ ماہ کے اختتام تک ایشوریا اور ابھیشک میں طلاق ہوسکتی ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ