ہیڈلائنز


جو چیز میرے میں ہے وہ کسی میں نہیں...

Written by | روزنامہ بشارت

 نامور ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ ہے اور میں اس چیز سے بہت خوش ہوں کہ میں بھی پاکستانی ہوں اور ٹیلنٹ سے بھری ہوئی ہوں ، جو بھارت سے بہتر کام کر رہے ہیں ، پاکستانی فنکاروں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے ، اس لیے دنیا بھر میں ہمارے فنکاروں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔ میرے نزدیک منفرد کرداروں کی اہمیت ہے جس کردار میں پرفارمنس کا مارجن زیادہ ہو اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے بہت محنت کرتی ہوں ۔ محنت سے کام کرنے والے فنکار کو کبھی زوال نہیں آتا ۔ ایمان علی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ہے اس لیے ماڈلنگ کو چھوڑنے کا تصور نہیں کر سکتی ۔ میں ان دنوں کمرشلز اور ٹی وی ڈراموں میں مصروف ہوں جس کی وجہ سے ماڈلنگ پر کم توجہ دے رہی ہوں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ