ہیڈلائنز


ایشوریا کی نئی متنازع تصاویر نےسوشل میڈیاپرتہلکہ مچادیا

Written by | روزنامہ بشارت

بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے نئے متنازع فوٹوشوٹ نے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی تصاویر کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

بیٹی کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن بے شمار فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ اداکارہ فلموں میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے مشہور ہیں اور حال ہی میں کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ بے باک مناظر کی وجہ سے انہیں ہر طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن سنسر بورڈ نے فلم سے رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کے قابل اعتراض مناظر نکال دیئے تھے۔

cwqpyr3vyaau_cr

ایشوریا رائے بچن کی ہارپر بازار کے کور پیچ پر نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑدی اور انہیں مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم شادی سے پہلے ایشوریا رائے بچن اس قسم کی فوٹو شوٹ سے خود کو دور رکھتی تھیں۔

aishwarya-rai-1478614420

واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور، فواد خان ، ایشوریارائے بچن اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

ash2-1478612902

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ