ہیڈلائنز


اجے دیوگن نے غیر متوقع بات کہہ دی

Written by | روزنامہ بشارت

 بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اوراداکارہ کاجول نے کچھ عرصے قبل ہی سوشل میڈیا پراپنے ساتھ بیٹی نائسا کی تصویریں شئیرکرنا شروع کی ہیں جس کے بعد مداح اورانڈسٹری میں افواہیں گرم ہیں کہ وہ بھی اسٹارچائلڈ کی طرح بالی ووڈ میں کچھ سال بعد انٹری دیں گے تاہم اجے دیوگن نے ان تمام افواہوں کو رد کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن سے ان کی 13 سالہ بیٹی نائسا کی مختلف تقریبات میں شرکت کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نائسا ایسی کسی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی جس کے وہ کچھ سیکھ نہ سکے۔ اداکار نے کہا کہ ان کی بیٹی کو ان ہی تقریبات میں دیکھا جاسکے گا جہاں وہ معاشرے کے حوالے سے کچھ سیکھ سکیں یا جن تقریبات سے نائسا کے خیالات میں معاشرے کے حوالے سے تبدیلی آسکے۔ اجے دیوگن نے کہا کہ لوگ نائسا کو کسی بھی ایسی تقریب میں نہیں دیکھیں گے جہاں معروف شخصیات یا شوبز ستارے ہوں۔ دوسری جانب نائسا بھی ایسی ہی تقریبات کا حصہ بننا چاہتی ہیں جہاں سماجی اسباب کے حوالے سے بہت کچھ ہو۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ