ہیڈلائنز


بھارتی اداکارہ تبو کس معروف اداکارکی محبت میں گرفتارتھیں، کہ...

Written by | روزنامہ بشارت

بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ تبو نے جس کردار کو بھی نبھایا، وہ امر ہو گیا۔ ان کا شمار بھارتی فلموں کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ پردہ سمیں پر جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی ایکٹریس اپنی ذاتی زندگی میں تنہائی کا شکار ہیں۔ انہوں نے 44 سال کی عمر کو پہنچنے کے باوجود اب تک شادی نہیں کی۔ کہا جاتا ہے کہ تبو ساؤتھ کے ہیرو ناگ ارجونا کی محبت میں گرفتار تھیں لیکن دونوں کی محبت کو منزل نہیں مل سکی۔ اسی وجہ سے تبو نے آج تک شادی نہیں کی۔

ماضی میں شائع خبروں کے مطابق تبو اور ناگ ارجونا ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ دونوں کا رشتہ 15 سالوں تک قائم رہا، لیکن بالاخر ٹوٹ گیا کیونکہ ناگ ارجونا پہلے سے شادی شدہ تھے۔ ناگ ارجونا تبو سے محبت تو کرتے تھے، لیکن اپنی بسی بسائی زندگی نہیں چھوڑنا چاہتے تھے، اس لیے وہ شادی نہیں کر پائے اور دونوں ایک دوسرے سے الگ ہو گئے۔

اپنی بااثر اداکاری کے لئے مشہور اداکارہ تبو کی آج سالگرہ ہے۔ تبو آج 44 سال کی ہو گئی ہیں۔ اپنے فلمی کیریئر میں انہوں نے ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں کی ہیں۔ آج بھی وہ فلموں میں فعال ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ