ہیڈلائنز


اسی سالہ چینی ماڈل نے انٹرنیٹ پر دھوم

Written by | روزنامہ بشارت

چین کے فیشن شو میں ریمپ پر واک کرنے والے 80 سالہ ماڈل وینگ دیشن نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ وینگ نے چین کے فیشن شو میں ریمپ پر واک کی اور دیکھنے والوں کو خوب حیران کیا۔ ریمپ پر ماڈلنگ کر کے وینگ اب ایک نیشنل آئیکون بن چکے ہیں، چینی ماڈل اس عمر میں بھی نت نئے تجربات کرنے کا شوق رکھتے ہیں۔ وانگ ڈیشون درحقیقت ایک اداکار ہیں جنھوں نے اس شعبے میں بھی کافی تاخیر سے یعنی ساٹھ سال کے بعد قدم رکھا تھا اور ان کی پہلی فلم وارئیر آف ہیون اینڈ ارتھ تھی جو 2003 میں ریلیز ہوئی۔ چین کے اس اداکار کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے عمر بڑھنے سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کی مزاحمت کرتے ہوئے خود کو فٹ رکھنا اور نئی چیزوں کے لیے خود کو آزمانا۔ ان میں سے ایک ماڈلنگ کیرئیر بھی ہے اور انہوں نے اس کا آغاز گزشتہ سال چائنا فیشن ویک میں رن وے شو سے کیا۔ یہ بزرگ ماڈل روزانہ تین گھنٹے ورزش کرتے ہوئے گزارتے ہیں اور گزشتہ سال رن وے پر آنے کے بعد سے وہ چین کے نیشنل آئیکون بن چکے ہیں۔ انہیں عام طور پر چین کا 'ہاٹ گرینڈ پا' کہا جاتا ہے اور چاہنے والوں کی تعداد بے شمار ہے۔ اگست میں ان پر ایک ویڈیو بھی یوٹیوب پر لوڈ ہوئی جسے تین لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ وہ خود کہتے ہیں کہ فیشن یا کسی بھی شعبے میں کامیابی کی کنجی اپنے مقصد کو چننا اور پھر کبھی ہار نہ ماننا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ