ہیڈلائنز


اب لڑکی بوائے فرینڈ کا نام لیتے اچھی تھوڑی لگے گی

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار، اداکار فرحان سعید نے جب سے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے، تب سے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو ان کی ایک ساتھ تصاویر دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں۔ یہ دونوں تقریباً ہر ایونٹ میں ایک ساتھ شرکت کرتے ہیں، اور وہاں موجود شائقین اور میڈیا کی پوری توجہ اپنی جانب سمیٹ لتیے ہیں۔ اور ایسا ہی کچھ ہوا ہم اسٹائل ایوارڈز کے موقع پر، جب یہ دونوں اداکار ایک ساتھ اسٹیج پر ایوارڈ پیش کرنے کے لیے اکھٹے ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق اسٹیج پر فرحان سعید نے جب عروہ سے سوال کیا کہ ان کا پسندیدہ پرفارمر کون ہے، جس پر عروہ کا کہنا تھا کہ وہ علی ظفر کو بے حد پسند کرتی ہیں۔ یہ سْن کر فرحان سعید کا کہنا تھا کہ 'مجھے لگا، تم میرا نام لو گی'، اس پر عروہ پریشان ہو گئیں۔ تاہم فرحان سعید کا انہیں مطمئن کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'چلو کوئی نہیں، اب لڑکی بوائے فرینڈ کا نام لیتے اچھی تھوڑی لگے گی'۔ واضح رہے کہ ان دونوں نے اپنے رشتے کا اعلان گزشتہ سال کیا تھا، جس کے بعد مداح طویل عرصے سے ان کی شادی کا انتظار کر رہے ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ