ہیڈلائنز


ایما واٹسن امریکی صنعت کار ولیم نائٹ کی محبت میں گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: معروف ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن آجکل 35سالہ امریکی صنعت کار ولیم نائٹ کی محبت میں گرفتار ہیں ۔زرائع کے مطابق ولیم نائٹ عرف میک حقیقی زندگی میں ایک انکسار طبیعت کے مالک انسان ہیں اور انھوں نے کبھی ہالی ووڈ کی چکاچوند دنیا میں قدم نہیں رکھا ہے ۔25سالہ اداکارہ میک سے قبل رگبی کے کھلاڑی میتھیو جینی کے عشق میں گرفتار تھیں جو 2014ء میں اختتام پزیر ہو گیا تھا ۔فیمیل فرسٹ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ میتھیو جینی سے علیحدگی کے بعد طویل عرصے تک ڈپریشن کا شکار رہیں ۔ تاہم گزشتہ چار ماہ سے اداکارہ کی زندگی میں میک کے آنے سے دوبارہ بہار آگئی ہے ۔زرائع کے مطابق جوڑے کو اکثر مقامات پر ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے ۔ علا وہ ازیں اداکارہ جب بھی کام سے فراغت پاتی ہیں تو انکا بیشتر وقت میک کے ساتھ ہی گزرتا ہے 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ