ہیڈلائنز


اداکارہ پوجا بھٹ چند روز قبل پاکستان کیوں آئی ؟

Written by | روزنامہ بشارت

 پاک بھارت کشیدگی کے باوجود بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے دیوالی کا تہوار کراچی میں منایا۔

اڑی حملے اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول سمیت ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ کئی ماہ سے جاری سیز فائر کی خلاف ورزی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی جاری ہے جس نے دونوں ممالک کے فنکاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں فلمیں ریلیز کرنے سمیت ان کے کام پر بھی پابندی لگادی گئی۔بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے جاری پاکستانی اداکاروں کے خلاف مظاہرے اور پابندی کے مطالبات کے باوجود کچھ بھارتی اداکاروں نے کھل کر پاکستانی اداکاروں کی حمایت کی اور بیانات دیے۔ ان اداکاروں میں بھارتی ہدایات کار مہیش بھٹ اور ان کی بیٹی پوجا بھٹ بھی شامل ہیں جو ماضی میں پاکستان سے ملنے والی محبت کو کسی صورت نہ بھلا سکے اور پاکستانی اداکاروں کا بھر پور ساتھ دیا اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے ملنےوالی اس محبت کو پوجا بھٹ فراموش نہیں کرسکیں اور پاکستانی گلوکار علی عظمت کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں اور دیوالی کا تہوار کراچی میں منایا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری نے جہاں کل دیوالی کا تہوار منایا وہیں پوجا بھٹ نے بھی دیوالی کا تہوار کراچی میں اپنے دوستوں کے ساتھ منایا جب کہ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے دورہ کے موقع پر بے حد خوش ہیں اور اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پوجا بھٹ فیشن ویک میں شرکت کریں گی اور فیشن پاکستان ویک کے دوسرے روز معروف فیشن ڈیزائنر کے موسم سرما کے ملبوسات زیب تن کرکے واک کریں گی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ