ہیڈلائنز


ایک طرف پاک بھارت کشیدہ حالات تو دوسری طرف بالی وڈ کی معروف ترین اداکارہ نے...

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ اداکارہ لیز ہیڈن نے طویل معاشقے کے بعد اپنے قریبی دوست پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین ڈینو لالوانی سے شادی کرلی۔

لیزا ہیڈن نے طویل معاشقے کے بعد اپنے قریبی دوست پاکستان نژاد برطانوی بزنس مین ڈینو لالوانی سے تھائی لینڈ کے ساحلی شہر پھکیٹ میں شادی کی اورتقریب میں رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر اداکارہ نے سفید رنگ کی میکسی اور ڈینو لالوانی نے ہاف وائٹ پینٹ کوٹ زیب تن کیے ہوئے تھا۔

اداکارہ لیزا ہیڈن نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی جس پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن نے 2010 میں فلم ”عائشہ“ سے فلم نگری میں قدم رکھا لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں جب کہ وہ بلاک بسٹر فلم ”کوئین“ میں بہترین اداکاری کرکے سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے فلم ”ہاؤس فل 3“ اور ”اے دل ہے مشکل“ میں اہم کردار ادا کیے تاہم اب اداکارہ نے فلمی کیرئیر کے عروج پر ہی شادی کرلی ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ