ہیڈلائنز


ارشد خان”چائے والا“میشا شفیع کا ”ظالما “بن گیا

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستانی معروف گلوکارہ میشا شفیع بھی سوشل میڈ یا پر مشہور ہونے والے ارشد خان”چائے والا“کی مداح بن گئیں ،ایک پیغام میں انہوں نے کہا ظالما ایک کپ چائے پلا دے ۔

 

اسلام آباد کے چائے والے کی تصاویر نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچائی تو نہ صرف پاکستانی لڑکیوں نے بلکہ بھارت اور امریکہ سمیت مختلف ملکوں کی لڑکیوں نے اسے بہت پسند کیا ۔ارشد خان کی تصاویر پر معروف شخصیات نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا لیکن ادارہ و گلو کارہ میشا شفیع نے جس انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا اس سے تاثر ملتا ہے کہ شائد انہیں بھی اپنا” ظالما “مل گیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ زالیما ایک کپ چائے پلا دے ۔اس سے قبل انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ لپٹن ٹی کمپنی ارشد خان کو اپنے اشتہارات کے لیے کاسٹ کرے ۔
واضح رہے کہ صنم بلوچ ،ریحام خان اور بھارتی ٹی اینکر نکول مہتا سمیت دیگر کئی مشہور شخصیات نے بھی ارشد خان پر تبصرہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ