ہیڈلائنز


بابرہ شریف کا ایک اور کارنامہ

Written by | روزنامہ بشارت

بھارتی فلموں اورڈراموں پرپابندی کےحق میں بابرہ شریف بھی سامنےآگئیں ہیں۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بابرا شریف نے کہاکہ پاکستانی آرٹسٹوں کی حمایت کرنےوالے بھارتی فنکاروں کوانتہاپسندہندووں کی طرف سےدھمکیاں دی گئیں،جو انسانیت سے گری ہوئی بات ہے۔

اداکارہ بابرہ شریف کا کہنا تھاکہ بھارتی فلموں اورڈراموں پر پابندی لگنےسےہمارےفنکارنکھرکرسامنےآئیں گے۔انھوں نےزوردیاکہ اب ہمیں بھی اپنے نئے ٹیلنٹ کوسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

بابرہ شریف کامزید کہناتھاکہ بھارتی اداکاروں اورہدایت کاروں کوپاکستان مخالف بولنےپرمجبورکیاگیااورجن بھارتی فنکاروں نے پاکستانیوں کی حمایت کی انہیِں دھمکیاں ملیں۔اس سے قبل بابرا شریف چڑیاگھر میں شیر کے بچےکو گود لےکرشہہ سرخیوں میں جگہ بناچکی ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ