ہیڈلائنز


جیکولین فرنینڈس کے حوالے سے افسوسناک خبر

Written by | روزنامہ بشارت

 سری لنکن نژاد بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولن فرننڈاس بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور شو’’جھلک دکھلا جا’’ میں جج کے فرائض سرانجام دینے والی اداکارہ جیکولن فرنانڈس اچانک ایسی بیمار پڑگئیں کہ انہیں اسپتال جانا پڑگیا۔ اداکارہ کو پروگرام کی شوٹنگ کے دوران ہی بہت تیزبخارچڑھا جس کے بعد وہ شوٹنگ چھوڑکرفوری طورپراسپتال چلی گئیں۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اداکارہ کو گھر پر آرام کا مشورہ دیا ہے۔اداکارہ تیزبخارکے باعث ‘‘جھلک دکھلاجا’’ کے سیمی فائنل کا حصہ نہیں بن پائیں گی اوراس قسط کے پہلے حصے میں جج کے فرائض محض پروڈیوسر’’کرن جوہر’’ اور ہدایتکارہ ‘‘فرح خان’’ نے ہی انجام دیئے ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ