ہیڈلائنز


19سال پہلےشرمناک جرم

Written by | روزنامہ بشارت

بھارتی عدالت نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا اور شلپا شیٹی کو 1997ء میں ریلیز ہوئے ایک گانے کے معاملے میں طلب کر لیا ہے۔ یہ گانا بھارت میں کافی مقبول ہوا تھا۔ شلپا شیٹی پر الزام ہے کہ انہوں نے گانے میں بھارتی ریاست بہار کو نیچا دکھانے کے لیے فحاشی کا پرچار کیا۔ گووندا ور شلپا شیٹی پر یہ مقدمہ ایم ایم تیواری نامی ایک ایڈووکیٹ نے درج کرایا ہے۔ مقدمے میں دونوں فنکاروں سمیت 18 افراد کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان افراد میں فلم کے گلوکار ادت نارائن، الکا یاگنک، شاعر آنند ملند اور ہدایتکار ومل کمار سمیت دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس کیس میں فلم کے موسیقار رانی ملک کے خلاف 5 مئی 2001 میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ عدالت نے متعدد مرتبہ ممبئی پولیس کمشنر کو گووندا اور شلپا شیٹی سمیت دیگر افراد کو حاضر کرنے کیلئے کہا تھا۔ تاہم ملزمان حاضر نہیں ہوئے۔ اب اس کو عدالت کی خلاف ورزی سمجھتے ہوئے ممبئی کے پولیس کمشنر کو ریمائنڈر بھیج کر ملزموں کو 18 نومبر کو حاضر کرانے کا حکم دیا گیا ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ