ہیڈلائنز


اکشے کمارکی اہلیہ نےانھیں رنگےہاتھوں پکڑلیا

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے کہنے پر سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

اکشے کمار اور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے کامیاب اور خوشگوار زندگی گزارنے والی جوڑی تصور کیا جاتا ہے جب کہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ اکشے کمار سے شادی کے بعد فلم نگری سے دور ہوگئی ہیں لیکن اکشے کمار کی فلم نگری سے متعلق فیصلے وہی کرتی ہیں اور ٹوئنکل کھنہ نے اداکار کو بالی ووڈ حسینہ جیکولین سے دور رہنے کی وارننگ دے ڈالی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس ایک تقریب میں بے تکلف ہوکر رقص کررہے تھے جو ان کی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے اکشے کمار کو جیکولین سے دور رہنے اور ساتھ کام نہ کرنے کی وارننگ دے دی جس کے بعد اکشے کمار نے فلم ’’ہاؤس فل‘‘ کے چوتھے سیکوئل میں سری لنکن حسینہ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس پر انہیں فلم کی کاسٹ سے بھی علیحدہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے فلم ’’ہاؤس فل‘‘ کے تینوں سیکوئل میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ