ہیڈلائنز


اداکاری کے ساتھ ساتھ یہ کام بھی کرنا پڑا

Written by | روزنامہ بشارت

 اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ میزبانی کا کام بھی کرنا پڑا ، میزبانی کا تجربہ کافی حد تک کامیاب رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونی ویژن نیوز کوایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اداکاری بھی مشکل کام ہے لیکن میزبانی کیلئے آپ کو ہر وقت حاضر دماغ رہنا پڑتا ہے۔ سعدیہ امام نے کہا کہ ہمیشہ سوچ سمجھ کر قدم اٹھاتی ہوں ،ہمیشہ وہ کام کیا جس سے میرا دل اور ذہن مطمئن ہو۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری کے جوہر دکھانے کے علاوہ مختلف ٹی وی شوز میں میزبانی کا تجربہ کیا ہے جو کافی حد تک کامیاب رہا ہے اور میرے مداحوں نے میرے کام کو کافی حد تک سراہا ہے.

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ