ہیڈلائنز


اس نئے پاکستانی ڈرامہ اور اس کی کہانی نے ہر طرف دھوم مچا دی

Written by | روزنامہ بشارت

اے آروائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والے نئے پاکستانی ڈرامہ کے ٹریلر نے ہر طرف دھوم مچا دی ہے ۔

ٹیزر میں ڈرامے کا بنیادی پلاٹ آشکا ر کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈرامے کی کہانی ایک ایسے شادی شدہ جوڑے کی ہے جن کے گھر تیسری جنس سے تعلق رکھنے والے بچے کی پیدائش ہوجاتی ہے۔

یقیناً پاکستانی معاشرے میں کسی بھی میڈیا چینل کے لیے ایسے موضوع پر ڈرامہ پیش کرنا انتہائی دشوار ہے کہ جسے معاشرے میں شجرِ ممنوعہ سمجھا جاتا ہے اور اس پر بات کرنے سے گریز کیا جاتا ہے۔

ڈرامے کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ عائشہ خان اور اداکارہ جبران سید جو کہ اس مخنث بچے کے والدین کا کردار ادا کررہے ہیں‘ کس قسم کے معاشرتی دباؤ کا سامنا کررہے ہیں، ایک منظر میں عائشہ خان کی ساس کا کردار ادا کرنے والی اسریٰ غزل چیختی نظرآتی ہیں کہ ’ہماری بہونے ’ہیجڑا‘ پیدا کیا ہے۔

ایک اورمنظر میں جبران سید اپنی اہلیہ کو قائل کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں کہ انہوں اس بچے سے چھٹکارا حاصل کرلینا چاہیئے۔ ڈرامے کے ٹیزر نے مرکزی کرداروں اور کہانی کے پلاٹ کی وضاحت کردی ہے اور شائقین اب بے صبری سے ڈرامے کے آنے کا انتظار کررہے ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ