ہیڈلائنز


جاناں ملک نے حیران کن انکشاف کر ڈالا

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ جاناں ملک 26 اپریل 1984 کو پنجاب کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں، ٹی وی سیریل کے علاوہ انہوں نے دو فلموں میں کام بھی کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق تیرا برس کی عمر میں اپنے کیرئر کا آغازکرنے والی فلم اور ڈرامہ اداکارہ جاناں ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے بارے میں بتایا کہ انہیں کھانا پکانے کا بہت شوق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں دیسی کھانا بہت اچھا بنالیتی ہوں جیسے حلوہ ، بریانی ، کڑہائی اور خود مٹھائی بھی بنالیتی ہوں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کتابیں پڑھنے کا بھی بہت شوق ہے ۔ کتابیں اچھی ہوں تو ساری رات پڑھ لیتی ہیں۔ آج کل انہیں سائنسی کتابیں اچھی لگتی ہیں۔جاناں ملک نے کہا کہ مجھے ٹی وی دیکھنے کا زیادہ شوق نہیں میں چاہتی ہوں زندگی بہت سکون سے گزرے، میں اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں ، میں پینٹنگ بھی کرتی ہوں میں نے اپنا گھر خود ڈیزائن کیا ہے، انوکھی اور منفرد چیزیں جمع کرنے کا شوق ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ