ہیڈلائنز


بھارتی فلموں کی نمائش

Written by | روزنامہ بشارت

لاہورہائیکورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند ہونے تک پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظالم کر رہا ہے اور پاکستان میں بھارتی انڈسٹری کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔حکومت کی جانب سے کشمیریوں سے حمایت کے لیے دوغلی پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترداف ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند ہونے تک بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پرپابندی لگائی جائے۔فاضل عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ