ہیڈلائنز


انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی علیحٰدگی کی وجوہات سامنے آگئیں

Written by | روزنامہ بشارت

لاس اینجلس: انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی طلاق کی وجوہات سامنے آگئیں، کچھ دنوں تک بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان باقاعدہ طلاق ہو جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی صف اول اداکارہ انجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کے درمیان طلاق کی وجوہات سامنے آگئی ہیں ، اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان علیحدگی میں نیا موڑ آگیا ہے اور پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار نشے کی حالت میں اپنے بچوں پر جسمانی تشدد کرنے کے علاوہ گالم گلوچ کرتے تھے، ایک مرتبہ بریڈ پٹ نے فرانس سے گھر واپسی کے موقع پر ذاتی طیارے میں بچوں پرا نسانیت سوز تشدد بھی کیا، جب کہ ایف بی آئی نے بھی اداکار سے بچوں پر تشدد کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، اداکار کی جانب سے ان الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ نے عدالت سے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بچوں کو ان کی تحویل میں دیا جائے کیوں کہ والد کی تحویل میں ان کے مستقبل کو خطرات درپیش ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے گزشتہ دنوں طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ