ہیڈلائنز


بالی وڈ کے معروف اداکار گوندا نے اچانک بڑا فیصلہ کر لیا

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ کے سپر سٹار اداکار گوندا نے فلمی دنیا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے،گوندا کا کہنا تھا کہ فلمی دنیا میں جو عزت ملی اس کو کبھی نہیں بھلا سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق گوندا نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں مداحوں کی دعاؤں کی بدولت فلمی دنیا میں عروج دیکھا ہے جو ہمیشہ یاد رہے گا ۔ بالی ووڈ کو پروان چڑھانے کیلئے بہت محنت کی اور نام کمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب نئے اداکاروں نے بالی وڈ کو سنبھال لیا ہے ، یہی بہترین وقت ہے کہ بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دوں۔انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو اگر میری ضرورت پڑی تو اپنی خدمات ضرور پیش کروں گا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ