ہیڈلائنز


رنویر سنگھ کی طاقت اور دل کشی

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈاداکارہ سوناکشی سنہااور رنویر سنگھ کی آپس میں گہری دوستی ہے اور دونوں اداکاروں کی جوڑی ایک ساتھ فلم میں کام بھی کرچکی ہے لیکن اب اداکارہ نے اپنے دوست رنویر سنگھ سے متعلق اہم بات کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے رنویر سنگھ کو اپنے والد کی زندگی پربننے والی فلم کے لیے موزوں اداکار قرار دے دیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ فلم ’’لٹیرا‘‘میں رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرچکی ہوں اور ساتھ کام کرنے کے دوران اس میں اپنے والد جیسا چارم اورانرجی دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے والد شتروگھن سنہا پر بننے والی فلم کے لیے رنویر کوسب سے موزوں سمجھتی ہوں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ