ہیڈلائنز


توہم پرستی یا پھر کچھ اور۔۔۔!

Written by | روزنامہ بشارت

آج کل امیتابھ بچن کے اس خط کا چرچا ہے جو انھوں نے اپنی نواسی اور پوتی ارادھا کے نام لکھا اور جسے خوب سراہا گیا۔انھوں نے خط میں لکھا لڑکی یا عورت ہونے کی وجہ سے لوگ تم پر اپنے خیالات، اپنی سوچ تھوپنے کی کوشش کریں گے لیکن تم ایسا نہ ہونے دینا۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ سکرٹ کی لمبائی کو اپنے کریکٹر کا پیمانہ نہیں بننے دینا۔بگ بی کے اس خط کو لوگوں نے جہاں پسند کیا وہیں اس پر سوال بھی اٹھائے۔
مشہور کامیڈین آدیتی متل نے اسے امیتابھ بچن کی آنے والی فلم ‘ پنک’ کو پروموٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔ اتنا ہی نہیں آدیتی نے اپنی ٹویٹ میں یہاں تک کہہ دیا کہ اپنی پوتیوں کو ایک مضبوط عورت بننے کا سبق دینے والے امیتابھ کی اپنی ہی بہو کو توہم پرستی کا شکار بنتے ہوئے ابھیشیک سے پہلے پیڑ(درخت) سے شادی کرنی پڑی تھی۔اب یہاں ابھیشیک کہاں چپ رہنے والے تھے جھٹ سے ٹویٹ کر ڈالی کہ ہم بھی وہی پیڑ ڈھونڈ رہے ہیں۔ جواب میں آدیتی نے میڈیا میں اس وقت چھپی اس خبر کا نمونہ بھی ٹوئٹر پر چسپاں کر دیا

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ