ہیڈلائنز


سنی لیون کا ایک اور کارنامہ

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیونی نے سب بھارتی حسیناؤں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے اہم ترین اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد کینیڈین شہری سنی لیونی نے بھارتی ٹی وی چینل کے مشہور زمانہ رئیلٹی شو بگ باس سیزن 5 میں شرکت کی اور بہت سے لوگوں کواپنا گرویدہ کرلیا۔ بگ باس سے شہرت سمیٹنے کے بعد انہوں نے بالی ووڈ کا رخ کیا پہلی فلم کے بعد سنی لیونی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور انڈین سینما کو بہت سی کامیاب فلمیں دیں۔ بالی ووڈ کے کامیاب ترین سفر کے بعد اب انہوں نے ایک اہم ترین اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ اداکارہ سنی لیونی پہلی بھارتی خاتون اداکارہ بننے جارہی ہیں جو نیو یارک فیشن ویک میں ریمپ پر جلوے بکھیریں گی۔ سنی لیونی 8 ستمبر کو نیو یارک فیشن ویک میں ارچنا کوچر کے کپڑوں میں ریمپ پر جلوے بکھیریں گی۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارائیں پریانکا چوپڑا اور دیپیکا پاڈوکون ہالی ووڈ میں کام کررہی ہیں تاہم انہیں نیو یارک فیشن ویک میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل نہیں ہوا اور سنی لیونی 8 ستمبر کو پہلی بھارتی اداکارہ کے طور پر یہ اہم ترین اعزاز اپنے نام کرنے جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنی لیونی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 8 ستمبر کو ہونے والے نیو یارک فیشن ویک میں شرکت کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔” نیو یارک فیشن ویک میں ریمپ پر واک کرنا میرا سپنا تھا جو بہت جلد پورا ہونے والا ہے“

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ