ہیڈلائنز


ایک گانا مصیبت بن گیا

Written by | روزنامہ بشارت

 مشہور بھارتی رقاصہ اور گلوکارہ سپنا چوہدری نے سوشل میڈیا پر تنقید سے دلبرداشتہ ہوکر زہر کھالیا۔بھارتی ریاست ہریانہ کی مشہور رقاصہ اور گلوکارہ سپنا چوہدری نے سوشل میڈیا پر تنقید سے دلبرداشتہ ہوکر زہر کھالیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ٗگلوکارہ کو کئی ماہ سے اپنے ایک متنازعہ گیت کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی تھی تاہم گلوکارہ کو تضحیک کا نشانہ بنانے کا سلسلہ کم نہ ہوا جس پر اس نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی پولیس کے مطابق سپنا چوہدری نے خودکشی کے اقدام سے قبل 6 صفحات پر مبنی خط بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری تنقید کواپنی خودکشی کا ذمہ دار قرار دیا ہے جب کہ گلوکارہ کے والدین نے ستپال تور نامی شخص کو سارے واقعے قصور وار ٹھہرایا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال گلوکارہ سپنا چوہدری کے خلاف گانے میں نازیبا الفاظ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا تھا

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ