ہیڈلائنز


امیتابھ بچن ایشوریہ رائے سے تنگ آگئے

Written by | روزنامہ بشارت

 کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو چکا ہے۔ شائقین بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔فلم کے ٹریلر میں ایشوریا رائے اور رنبیر کپور کے کچھ بے باک مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ویب سائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ امیتابھ بچن اپنی بہو کے ان مناطر پر نہایت ناخوش ہیں اور اس بات پر ان کی اپنی بہو اور بیٹے سے ان بن بھی چل رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن نے ذاتی طور پر فلم کے ڈائریکٹر کرن جوہر سے ایشوریا کے بولڈ مناظر نہ فلمانے کی درخواست کی تھی۔ کرن جوہر کا کہنا تھا کہ یہ بولڈ مناظر فلم کے پلاٹ کے لیے ضروری ہیں اور ان میں کوئی قباحت نہیں ہے  

 

aish-2

 

aish-3

 

۔تاہم امیتابھ بچن اس وضاحت سے مطمئن نہ ہوسکے اور ٹریلر دیکھنے کے بعد وہ نہایت غصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹریلر لانچ کے دن امیتابھ بچن اس بات پر اپنے بیٹے ابھیشک بچن سے الجھ بھی چکے ہیں۔ اس موقع پر ابھیشک بچن نے ایشوریا کا بھرپور ساتھ دیا اور کوئی خاص ردعمل نہ دیتے ہوئے فلم کا ٹریلر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا۔فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں ایشوریا رائے ایک شاعرہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم میں انوشکا شرما اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ پاکستانی اداکار فواد خان بھی اس میں شامل ہیں۔فلم رواں برس دیوالی کے موقع پر 28 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ