ہیڈلائنز


احمد بٹ حمیرا ارشد کے لیے مصیبت بن گیا

Written by | روزنامہ بشارت

معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور معروف ماڈل احمد بٹ کی طلاق کے بعد دونوں فنکاروں میں جنگ ختم نہیں ہوئی، طلاق کے بعد احمد بٹ نے حمیرا ارشد کو ایک اور نوٹس بھجوا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار احمد بٹ نے گلوکارہ حمیرہ ارشد کو جھوٹے الزامات عائد کر کے شہرت کو نقصان پہنچانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔ احمد بٹ کا کہنا تھا کہ میں ایک معروف اداکار ہوں جسے عالمی سطح پر ماڈلنگ کرنے کا بھی اعزازحاصل ہے ۔ میں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے لیکن گلوکارہ حمیرہ ارشد نے میڈیا پر آ کر مجھ پر جھوٹے الزامات عائد کر کے میری شہرت کو نقصان پہنچایا ہے ۔ لہذا وہ سات یوم میں میڈیا پر آ کر مجھ سے معافی مانگے ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک طویل عرصے کی چپکلش کے بعد دونوں فنکاروں نے منگل کے دن باقاعدہ علحدگی کر لی تھی، جس پر دونوں فنکاروں کو مؤقف تھا کہ اب وہ اکٹھے نہیں چل سکتے اس لیے انہوں نے باہمی مشاورت کے بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے لیکن لگتا ہے کہ احمد بٹ سے حمیرا ارشد کا پیچھا اتنی آسانی سے نہیں چھوٹنے والا کیونکہ طلاق کے فوراً بعد ہی احمد بٹ نے حمیرا ارشد کو 50 کروڑ روپے کا نوٹس بجھواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حمیرا ارشد میڈیا پر آ کر ان سے معافی مانگیں نہیں تو وہ انکے ساتھ قانونی چارہ جوئی کریں گے.

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ