ہیڈلائنز


بولڈ مناظر کا معاملہ، سوناکشی سنہا نے تباہ کن اعلان کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

 دبنگ گرل سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ میں فلموں میں بوس وکنار کے مناظر نہیں کرنا چاہتی، اور یہ ہی وجہ ہے کہ ابھی تک مجھےکسی بھی فلم میں بوس و کنار کرتے نہیں دکھاجاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ پردہ پر بولڈ مناظر نہیں ادا کرنا چاہتی کیوں کہ اس طرح وہ کمفرٹ ایبل محسوس نہیں کرتیں۔ انکا کہنا تھا کہ اگر بولڈ مناظر کرنے سے پہلے اداکارائیں یہ سوچ لیں کہ یہ ہی بولڈ مناظر انکی فیملی میں سے بھی کوئی دیکھ لے گا تو کوئی بھی لڑکی بولڈ منظر کرنے کے لیے رضامند نہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں فلمی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنانا چاہتی ہوں، جیسا کہ میں نے اپنی نئی آنے والی فلم میں اداکاری کی ہے۔ سوناکشی کی نئی فلم اکیرا 2 ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے، اس فلم میں سوناکش خطرناک اسٹنٹ کرتی ہوئی دکھائی دیں گی، جبکہ ہالی وڈ کے مقابلے میں بہت کم اداکاروں نے مارشل آرٹس اور خطرناک اسٹنٹ میں اپنا ہاتھ آزمایا ہے۔ سوناکشی کا کہنا تھا کہ انکی نئی آنے والی فلم اکیرا کے بعد بہت سی اداکارائیں بھی مارشل آرٹس اور خطرناک اسٹنٹ میں اپنا ہاتھ آزمائے گی اس طرح انکی بھی بولڈ مناظر سے جان چھوٹ جائے گی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ