ہیڈلائنز


سلمان خان نے اپنا آفیشل ویڈیو گیم ’بِینگ سلمان‘ لانچ کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

 کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے مداح اُن کے ساتھ ویڈیو گیم کھیلنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ سلمان خان نے اپنا آفیشل ویڈیو گیم ’بِینگ سلمان‘  لانچ کردیا ہے، جس میں سلمان خان کے 3 مشہور فلمی کردار، چلبل پانڈے، ٹائیگر اور پریم ناانصافی، برائی کا خاتمہ اور دشمنوں سے لڑتے نظر آئیں گے۔ سلمان خان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کو گیم کھیلنے کی دعوت دیتے ہوئے ’بِینگ سلمان‘ گیم کا ٹیزر بھی جاری کیا ہے۔

واضح رہے سلمان خان اِن دنوں اپنی نئی آنے والے فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جو اگلے سال عید کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ