ہیڈلائنز


سونم کپور کی ارب پتی بزنس مین سے قربتیں

Written by | روزنامہ بشارت
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور آج کل نئی دلی کے بڑے بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ مختلف تقاریب میں نظرآنے لگی ہیں جس کے بعد بی ٹاؤن میں ان کی آنند اہوجا کے ساتھ دوستی کے چرچے ہورہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورجو اپنے بے باک بیانات اوراظہاررائے میں پیچھے نہیں ہٹتی ہیں اوراپنی ذاتی زندگی میں دخل اندازی ذرا بھی پسند نہیں کرتی ہیں۔ اداکارہ آج کل نئی دلی کے ارب پتی بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ اکثر تقاریب میں نظرآرہی ہیں۔ آنند اہوجا کا فیشن انڈسٹری کا بڑا بزنس ہے جب کہ سونم کپور بھی بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک فیشن آئیکون کے نام سے جانی جاتی ہیں، اداکارہ بھی اکثر آنند اہوجا کی مختلف قسم کے ڈیزائن کے کپڑے پہنتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سونم کپوراورآنند ایک ساتھ اداکاراکشے کمارکے گھردعوت میں بھی ساتھ ساتھ گئے تھے جہاں اکشے نے ہالی ووڈ اداکار”ول اسمتھ” کو اپنے گھر مدعو کررکھا تھا۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی جانب سے متعدد باراپنی ذاتی زندگی میں دخل نہ دینے کے بیانات سامنے آئیں ہیں جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی سوالات سے اکثرخوفزدہ رہتی ہیں جب کہ وہ ذاتی زندگی کے بارے میں میڈیا کو کچھ بھی بتانا ضروری نہیں سمجھتی ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ