ہیڈلائنز


دپیکا پڈوکون کااپنے باڈی گارڈ کے ساتھ ایسا کام کہ

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی:  بولی ووڈاداکارہ دپیکا پڈوکون نے رکشا بندھن تہوار کے موقع پر اپنے باڈی گارڈ جلال کو راکھی باندھی۔ دپیکا پڈوکون کے باڈی گارڈ جلال اس کے بعد خبروں میں کافی ‘اِن’ ہیں۔سلیبرٹیز جب تقریبات، میڈیا ایونٹس یا ایوارڈز فنکشنز میں جاتی ہیں تو ان کی ٹیم کے اراکین یا باڈی گارڈز ان کے ساتھ ہی ہوتے ہیں، لیکن ایسا شاذونادر ہی ہوتا ہے کہ کسی سلیبرٹی کا باڈی گارڈ بھی خبروں کی زینت بن جائے۔
دپیکا نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک بومیرانگ (Boomerang) ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ بظاہر جلال کو راکھی باندھتے ہوئے نظر آئیں، جس کے ساتھ انھوں نے ‘تھینک یو جلال’ کا کیپشن بھی دیا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ